ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انوپم کھیرنے مالے گاؤں دھماکہ کے اہم ملزم کرنل پروہت کی وردی والی تصویرشیئرکی،کہااستقبال ہے

انوپم کھیرنے مالے گاؤں دھماکہ کے اہم ملزم کرنل پروہت کی وردی والی تصویرشیئرکی،کہااستقبال ہے

Thu, 31 Aug 2017 20:53:02  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،31اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مالے گاؤں دھماکے کے ملزم لیفٹیننٹ کرنل پرروہت کے ضمانت پررہاہونے کے بعداس نے ہندوستانی فوج کی وردی میں اپنی تصویر جاری کی۔فلم اداکار انوپم کھیر نے کرنل پروہت کی وردی والی تصویر کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج کی وردی میں واپس آپ کو دیکھنا اچھا لگا۔لیفٹیننٹ کرنل پروہت، واپس آپ کااستقبال ہے،جے ہو۔
مالے گاؤں دھماکے میں ضمانت کے بعد جیل سے رہاکیاگیا ہے۔2008میں ہوئے مالے گاؤں دھماکے میں سات افراد ہلاک ہوئے۔پروہت پر بم سپلائی کرنے کا الزام ہے اور ممبئی کے تلوجاجیل میں بند تھا،اب ضمانت کے بعد کرنل پروہت نے ملک کی خدمت کرنے کے بارے میں بات کہی تھی،اس لئے انہیں فوج کوسونپ دیاگیاہے،جس کے بعد اب اس نے اپنی تصویر کو فوجی یونیفارم میں جاری کیا ہے۔عدالت نے اس ہدایت کے ساتھ پروہت کو ضمانت دی ہے کہ وہ ثبوت کے ساتھ چھیڑچھاڑنہیں کرے گا۔کورٹ نے پروہت کو ضمانت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے خیال سے اے ٹی ایس ممبئی اور این آئی اے کی طرف سے داخل الزامی کاغذات میں تضاد ہے، جس کی نچلی عدالت میں سماعت کے دوران جانچ ہونی چاہیے تھی اور یہ عدالت کسی ایک الزامی خط کو دوسرے الزام خط پر ترجیح نہیں دے سکتی۔
بتا دیں کہ مالیگاؤں معاملے کی جانچ شروع میں ممبئی کی انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس)نے کی تھی، جسے بعد میں قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے)کو سونپ دیا گیا۔عدالت نے کہا کہ پروہت ہندوستانی فوج میں انٹیلی جنس افسر رہے ہیں اور انہوں نے سازش کے الزام سے انکار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے اعلی افسران کو انٹیلی جنس معلومات دی تھی اور ایک اور ملزم کے گھر آر ڈی ایکس رکھنے میں اے ٹی ایس افسران کے مبینہ کردار سے بھی واقف کرایاتھا۔
 


Share: